گودھرا فسادات کے31ملزم گجرات کی ایک عدالت سے بری

بانس کنٹھا : ضلع کے دیسا شہر کی ایک عدالت نے2002 میں گودھرا سانحہ کے بعد پھوٹ پڑنے والے فسادات سے متلعق دو معاملات میں شمالی گجرات کے تھرا گاو¿ں میں آتشزنی و لوٹ پاٹ کے31ملزموں کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔14سال تک چلے اس مقدمہ کو فیصلہ کرتے ہوئے سیشن جج این ایم پرمار نے شواہد ناکافی بتا یا اور ملزموں کو بری کردیا۔
واضح رہے کہ گودھرا ٹرین آتشزدگی کے ، جس میں 59کارسیوک ہلاک ہوگئے تھے، ایک روز بعد 28فروری2002کو بی جے پی کارکنوں نے بند کی کال دی تھی۔اس بند کے دوران گاو¿ں میں تشدد پھوٹ پڑا اور شاہراہ پر واقع20دکانیں نذر آتش کر دی گئیں۔اسی شام تقریباً تین درجن مکانات کو نقصان پہنچا یا گیا اور پھر ان میں آگ لگا دی گئی۔ تاہم اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔مقدمہ کے دوران 3ملزموں کی موت ہو گئی تھی۔جبکہ باقی ضمانت پر باہر تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thirty one acquitted in 2 post godhra riots cases in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply