عراق میں اغوا تمام 39ہندوستانی ہلاک کر دیے گئے:سشما سوراج

نئی دہلی:وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج پارلیمنٹ کو مطلع کیاکہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے تین سال قبل موصل میں جن 39ہندوستانیوں کو اغوا کیا تھا وہ ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
ہندوستانی مزدوروں کے ایک گروپ کو جس میںزیادہ تر پنجاب کے رہائشی تھے ،داعش نے 2014میں عراق کے دورسے سب سے بڑے شہر موصل پر قبضہ کرنے کے بعد اغوا کر لیا تھا ۔ان کا اغوا اس وقت کیا گیا جب مزدوروں کا یہ گروپ موصل چھوڑ کر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔داعش کے تسلط سے موصل کو بازیاب کرانے کے اعلان کے کئی روز بعد وزیر مملکت خارجہ وی کے سنگھ کو عراق بھیجا گیا تھا۔
گذشتہ سال محترمہ سشما سوراج نے مزدوروںکے گھر والوں سے کہا تھا کہ ایک عراق اہلکار نے وی کے سنگھ کو مطلع کیا تھا کہ ان ہندوستانی مزدوروں سے ایک اسپتال میں تعمیراتی خدمت لیے جانےکے بعدایک فارم میں منتقل کرد یا گیا تھا جہاں سے انہیں بدوش کی ایک جیل بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ 2014میں تشدد بھڑکتے ہی 10ہزار سے زائد ہندوستانی عراق سے فرار ہو گئے تھے۔
جن میں درجنوں نرسیں بھی تھیں جنہیں ہندوستان واپس جانےکی اجازت دینے سے پہلے تکریت اور موصل مین داعش کے انتہا پسندوں نے قید رکھا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thirty nine indian hostages in iraq are dead says sushma swaraj in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply