بہار میں اراضی تنازعہ خونیریز تصادم میں تبدیل13شدید زخمی

ویشالی:بہار میں ویشالی ضلع کے مختلف علاقوںمیں اتوار کو اراضی تنازعہ پر خونریز تصادم میں 13 افراد زخمی ہوگئے جن میں8کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولس کے مطابق ضلع کے بہادر پور تھانہ علاقے میں سعدپور اور پاناپور گؤں کے درمیان زمین کا تنازعہ عرصہ سے چل رہا تھا جو اتوار کی صبح دونوں گاؤں والوں کے درمیان خونیں تصادم میں تبدیل ہوگیا ، دیہاتیوں نے ایک دوسرے پر دھاردار ہتھیاروں اور لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس میں فریقین کے محمد اورنگ زیب، محمد عبداللہ، محمد قیصر، محمد معراج، محمد سکندر اور محمد نواب نام کے 6افرادشدید طور پر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو حاجی پور صدر اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد بہم پہنچانے کے بعد انہیں پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کر دیاگیا۔ ایک دیگر اراضی تنازعہ میں اسی ضلع کے ہی راگھوپور تھانہ علاقہ کے راگھوپور مغرب میں گاوں والوں میںتصادم ہو گیا جس میں تین خواتین سمیت7افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو حاجی پور صدر اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thirteen seriously wounded in armed clashes in distt vaishali bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply