اندور ۔احمد آباد شاہراہ پر کار ٹرک ٹکر میں 13ہلاک

نئی دہلی: پیر اور منگل کی درمیانی شب میں اندور احمد آباد شاہراہ پر کھیڑا کٹھ لال کے قریب ایک سڑک حادثہ میں کم از کم13افراد ہلاک اور9دیگر زخمی ہو گئے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق شاہراہ پر ایک جیپ کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ جیپ میں سوار چھ خواتین سمیت12افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ایک بچہ اسپتال میں زخموں کی اب نہ لا کر چل بسا۔زخمیوں کو کٹھ لالا کےایک اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ جس وقت حادثہ ہوا اس وقت ڈرائیور سمیت جیپ میں 25افراد سوار تھے۔

Title: thirteen killed in road accident near khedas kathlal on indore ahmedabad highway | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply