اترپردیش کے آگرہ میں چارسڑک حادثات ، باپ بیٹا سمیت13ہلاک

آگرہ: اترپردیش میں آگرہ میں 12گھنٹے سے بھی کم وقت میں چار مختلف سڑک حادثات میں 13افراد ہلاک ہو گئے۔دو حادثات آئی ایس بی ٹی آگرہ کے قریب قومی شاہراہ پر ہفتہ کی شب اور اتوار کو علی الصباح ہوئے۔ پہلے حادثہ میں، جو شہر کے ہری پربت علاقے کے ٹرانسپورٹ نگر میں ہوا ،ایک انووا کارنے ایک دوسری کار کو ٹکر مار دی جس میں 5افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا یا گیا ہے۔
مرنے والوں میں دو کی شناخت راکیش اور اس کے بیٹے ریشب ،بھتیجہ کرشنا مراری ،کرایہ دار کے 12سالہ بیٹے وویک اور ایک نامعلوم خاتون کے طو پر ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار پچک گئی۔ گاڑی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے پولیس اور مقامی لوگوں کو کافی مشقت کرنی پڑی۔انووا ڈرائیو کرنے والا جائے وقوعہ پر ہی کار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
پولیس کو انووا گاڑی سے شراب کی بوتلیں اور گلاس وغیرہ ملے ہیں۔ انووا ہریانہ کے بلبھ گڑھ کے اوم ویر ساگر کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ اتوار کو ہی صبح ساڑھے دس بجے آئی ایس بی ٹی کے ہی قریب ایک بھیانک حادثہ ہوا جس میں ایک ٹرک نے آٹو رکشہ کو انتنی شدید ٹکر ماری کہ اس میں سوار انٹر میڈیٹ کے ایک طالبعلم سمیت سات افراد کچلے گئے اور ان سب کی لاشیں ہوا میں اچھل کر ایک دوسرے سے کئی میٹر دور جا گریں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thirteen killed in 4 road accidents in agra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply