ملائم سندیش یاترا کا تیسرا مرحلہ9دسمبر سے

لکھنؤ:اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر9دسمبر سے شروع ہونے والی ملائم سندیش یاترا کے تیسرے مرحلے میں ریاست کی اکھلیش یادو حکومت کی سماجوادی پنشن اسکیم اور کنیا ودیا دھن سمیت دیگر اسکیموں اور حصولیابیوں کو پیش کیا جائے گا۔
سماج وادی واجن سبھا کے صدر وکاس یادو کی قیادت میں مشرقی اترپردیش کے مختلف اضلاع میں شروع ہونے والی اس یاتراکو پارٹی کے ریاستی صدر دفتر سے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور پارٹی نائب صدر کرن مے نندا ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔
لکھنؤ سے شروع ہوکر یہ یاترا فیض آباد اور اجودھیا کے راستے سنتکبیرنگر، مہراج گنج، کشی نگر اور دیوریا جائیگی۔ یاترا کے اس مرحلے کا اختتام گورکھپور میں ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Third phase of mulayam sandesh yatra from dec 9 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply