دین دیال اپادھیائے کا صد سالہ یوم پیدائش سال غریبوں کی بہبود کے لیے منایا جائے:نریندر مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے انسانی فلسفہ یکجہتی اور انتیودیہ اصول کے محرک پنڈت دین دیال اپادھیائے کے صد سالہ یوم پیدائش کو غریبوں کی بہبود کے سال کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ آل انڈیا ریڈیو پر اپنے پروگرام من کی بات میں مسٹر مودی نے کہا کہ جس روڈ پر وزیر اعظم کی رہائش گاہ ہے، اس روڈ کا نام ریس کورس روڈ سے بدل کر لوک کلیان مارگ کیا جانا پنڈت دین دیال اپادھیائے کے صد سالہ یوم پیدائش کو غریبوں کی بہبود کے سال کے طور پر منانے کی ہی ایک علامتی شکل ہے۔
انہوں نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کوپوری عقیدت سے سلام کرتے ہوئے کہا کہ 25 ستمبر کو ان کا یوم پیدائش ہے اور اسی تاریخ سے ان کے صد سالہ یوم پیدائش کا آغاز ہو رہا ہے۔ وہ ہمارے لئے باعث تحریک شخصیت ہیں۔ .وزیر اعظم نے کہا کہ ملک ان کے صد سالہ یوم پیدائش کو غریبوں کی بہبود کے سال کے طور پر منائے لیکن ملک کو غربت سے تبھی نجات دلائی جا سکتی ہے جب حکومت اور معاشرے کی توجہ اسی بات پر مرکوز ہو کہ ترقی کا فائدہ غریبوں کو کیسے ملے۔
انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی بھی قطار میں سب سے پیچھے کھڑے یعنی انتہائی پسماندہ شخص کی فلاح و بہبود کی بات کرتے تھے۔ ترقی کا فائدہ غریب سے غریب شخص کو کس طرح سے ملے، اس کے لئے انہوں نے ہر ہاتھ کو کام ہر کھیت کو پانی انہی دو ہی الفاظ میں مکمل اقتصادی ایجنڈا پیش کیا تھا۔ سماج کی، حکومتوں کی، ہر کسی کی توجہ، ترقی کے فوائد غریب کو کس طرح ملیں، اس پر مرکوز ہو تبھی ملک کو ہم غریبی سے نجات دلا سکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Think of poor on deendayal upadhyayas birth centenary pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply