برطانوی وزیر اعظم کی بنگلور میں پرائمری اسکول کے بچوں سے ملاقات

بنگلور:برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا مے نے کرناٹک کے دارالخلافہ بنگلور میں اسٹون ہل فاؤنڈیشن حمایت یافتہ سرکاری پرائمری اسکول کا دورہ کیا اور بچوں سے بات چیت کی۔
محترمہ ٹریسا نے بچوں کی تعلیم، زندگی اور ان کی روز مرہ کی زندگی کے دیگر پہلوؤں کے بارے میں معلومات لی۔ اس کے بعد وہ بچوں کے ساتھ شہر کے مضافاتی علاقہ یلہنکا میں ایرفورس اسٹیشن گئیں جہاں انہوں نے آئی اے ایف پائلٹوں کے ذریعہ دکھائے گئے ہوائی کرتب دیکھے۔
فضائیہ کے پائلٹوں نے اے ایل ایچ ایڈیشن ‘رودر’ اور ہلکے جنگی طیارے ’تیجس‘کا مظاہرہ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Theresa may goes back to school on her day 2 visit to bengaluru in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply