یوپی اسمبلی انتخابات کے لیے کانگرس اور سماج وادی پارٹی میں اتحاد طے: غلام نبی آزاد

نئی دہلی: کانگریس لیڈر اور اکل ہند کانگریس کمیٹی میں اتر پردیش کے انچار ج غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی سے اتحاد یقینی طور پر طے ہے اور دونوں پارٹیوں کے درمیان سیٹوںکی تقسیم پر مذاکرات جاری ہیں۔
تاہم آزاد نے اس بابت کچھ کہنے سے انکار کر دیا کہ آیا بہارکے طرز پر ہم خیال پارٹیوں پر مشتمل مہاگٹھ بندھن تشکیل دیا جائے گا۔ آزاد نے کہا کہ اتحاد اور سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے معاملات آئندہ چند رو کے دوران طے کر لیے جائیں گے ۔
فی الحال یہی کہاجا سکتا ہے کہ کانگریس اور اکھلیش یادو کی قیادت والی سماج وادی پارٹی میں اتحاد ہونا طے ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: There will be a samajwadi party congress alliance confirms ghulam nabi azad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply