ملک پیشہ ورانہ افراد سے چلے گا یا افسرشاہوں سے؟ کیجریوال

نئی دہلی:ہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مختلف محکموں میں پیشہ ور لوگوں کی تقرریوں کو لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کی طرف سے منسوخ کئے جانے کے معاملے پر آج وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا ملک پیشہ ورانہ لوگوں سے چلے گا یاافسرشاہوں سے چلے گا، اس پر بحث ہونی چاہئے۔
مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کرکے کہا ” ہم نے ایک انجینئر کو عارضی محکمہ تعمیرات عامہ میں سیکرٹری کے طور پر رکھا تھا۔ اس نے بہت اچھا کام کیا۔ مودی جی نے اسے ہٹا کر اس کی جگہ ایک افسر شاہ کو مقرر کر دیا۔ اس پر بحث ہونی چاہئے کہ ملک کس کے بھروسے چلے گا، پیشہ ور افراد کے یا افسرشاہوں کے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: There should be debate on whether country would be run by professionals or bureaucrats kejriwal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply