بی جے پی کا وجے رتھ ٹوٹ پھوٹ چکا ہے:لالو پرساد

پٹنہ: اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے ہفتہ کو ہونے والے پہلے مرحلے کی پولنگ سے پہلے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وجے رتھ کے رکنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عظیم اتحاد نے بہار میں بی جے پی کا وجے رتھ روکا تھا لیکن یوپی میں تو بی جے پی پہلے ہی ٹوٹے پہیوں کے رتھ پر سوار ہے، جو 11 مارچتک پہنچتے پہنچتے بالکل ہی ٹوٹ جائے گا۔ مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے بی جے پی پر جم کر طنز کرتے ہوئے لکھا، ”میں نے اور نتیش کمار نے بہار میں بی جے پی کا رتھ روکا تھا۔ یوپی میں تو رتھ ہی نہیں ہے۔ اس کے تمام پہیے ٹوٹ چکے ہیں۔بچا کچھا 11 مارچ کو ٹوٹ جائے گا۔“
آر جے ڈی سربراہ نے بی جے پی کے ساتھ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) پر حملہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، ”میں تو فری لانس ہوں،نفرت اور زہر پھیلانے والی بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی تنظیموں کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے کہیں بھی جا سکتا ہوں۔“ اس سے پہلے مسٹر یادو نے یو پی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی محدود ریلیوں کو لے کر بھی وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی محدود ریلیوں سے لگتا ہے کہ مودی جی یوپی میں ہار کی ذمہ داری نہیں لینا چاہتے ہیں۔ لالو یادو نے مزید کہا کہ انتخابات کے نتائج کے بعد تینوں پارٹیوں( سماج وادی ۔کانگریس اتحاد، بی ایس پی اور بی جے پی)کی فہرست میں بی جے پی اوپر سے تیسرے اور نیچے سے پہلے نمبر پر نظر آئے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: There is no bjp rath in up laloo in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply