تمل ناڈو کے تھینی جنگل میں آگ،9ہلاک30دیگر شدید زخمی

نئی دہلی:تمل ناڈو میں صحرا نوردوں کے پسندیدہ سیاحتی علاقہ کے جنگلوں میں آگ لگ جانے سے 9صحرا نورد ہلاک اور30دیگر زخمی ہو گئے۔ موصول اطلاع کے مطابق طلبا کا ایک گروپ اپنے طور پر کیرل میں منار سے تھینی پہاڑیوں پر چڑھ رہے تھے۔
چونکہ یہ ویسٹرن گھاٹوں خاص طور پر تھینی اور پلانی پہاڑیوں میں آگیں لگنے کا موسم ہوتا ہے اسلیے محکمہ جنگلات ان گھاٹوں کے راستے کسی کو کوہ پیمائی کی اجازت نہیں دیتا۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ گروپ جنگل میں آگ لگتے ہی محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لیے راستے ڈھونڈتے ہوئے ایک دوسرے سے بچھڑ گئے اور درختوں اور سوکھی جھاڑیوں کو تیزی سے نگلتے ہوئے اپنی طرف بڑھتی آگ سے خود کو نہ بچا سکے۔
اور بری طرح جھلس گئے۔ اطلاع ملتے ہی فضائیہ کی ریسکیو ٹیم انہیں بچانے پہنچ گئی اور زیادہ تر کو بچانے میں کامیاب ہو گئی لیکن ان میں سے 9کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ بری طرح جھلسے طلبا جن میں طالبات بھی ہیں تمل ناڈو کے مدورائی گورنمنٹ راجا جی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔

Title: theni forest fire death toll increases to 9 air force completes rescue operation | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply