عنقریب سپریم کورٹ میں کاغذات بغیر کام کاج ہوگا: چیف جسٹس

نئی دہلی: چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سنجے کشن کول کی بنچ نے کہا ہے کہ آئندہ چھ سے سات مہینوں کے اندر سپریم کورٹ پیپرلیس ہو جائے گی۔ کسی بھی معاملہ میںکوئی کاغذ پیش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ہم نچلی عدالت اور اعلیٰ عدالتوں کے ریکارڈ ڈی جیٹلی حاصل کر لیں گے اور عدالت عظمی میں کاغذات پر مشتمل نئے ریکارڈ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
عدالت نے یہ بات اس وقت کہی جب وہ سینئر ایڈوکیٹ اندرا جے سنگھ کی مفاد عامہ عرضی کی سماعت کر رہی تھی۔ جسٹس کیہر نے کہا کہ عدالت عظمی تمام دستاویزات کو ڈی جٹلائزیشن کرنے کے عمل میں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The supreme court will go paperless over next six to seven months in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply