یوم فضائیہ پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

نئی دہلی:صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے ہندوستانی فضائیہ کے 84 ویں یوم تاسیس پر فضائیہ کے افسران اور عملے کو مبارکباددی ہے۔ واضح ہوکہ فضائیہ کا یوم تاسیس آٹھ اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں مسٹر مکھرجی نے کہا کہمجھے یہ جان کر انتہائی مسرت ہوئی کہ ہندوستانی فضائیہ آٹھ اکتوبر 2016 کو اپنا 84 واں یوم تاسیس منارہی ہے۔ ملک وقوم کو فضائیہ کی اہلیت اورقابلیت پر انتہائی فخر ہے۔
فضائیہ نے پچھلی 80 فضائیہ دہائیوں کے دوران انتہائی پیشہ ور اور جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے والی طاقت کی شکل میں ابھر کر سامنے آئی ہے۔ اس نے ہمارے آسمانوں کی حفاظت کے کام میں امتیازی درجہ حاصل کیا ہے اور ناگہانی آفات کے موقع پر راحت اور بچاؤ کے کاموں میں زبردست امداد فراہم کرائی ہے۔ نیلی وردی میں ملبوس فضائیہ کی خواتین اورمردوں پر مشتمل عملے نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں بے نظیر ہمت واستقلال کا مظاہرہ کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ فضائیہ کی جدید کاری کا جاری عمل ہندوستانی فضائیہ کو مزید طاقت ور اور ایسی حکمتی طاقت کی شکل میں سامنے لائے گا جو مستقبل کے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی اہل ہوگی۔
مجھے یقین واثق ہے کہ ہماری فضائیہ ہمارے آسمانوں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ ہوشیار اور مستعد رہے گی اور اپنی مہارت کے اعلیٰ معیار برقرار رکھے گی۔ اس موقع پر میں ہندوستانی فضائیہ کے تمام عملے ،افسران اورجوانوں اور فضائیہ میں مصروف عمل شہری لوگوں اور ان کے کنبوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آنے والے برسوں میں ان کی مسلسل کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The president congratulated air force day in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply