راجستھانی ہواؤں نے دہلی کی فضا میں نمی خشک کر دی، لولگنے کا خدشہ بڑھا

نئی دہلی: راجستھان سے دہلی کی جانب آنے والی شمال مغربی ہواؤں نے دہلی اور این سی آر کی فضا میں موجود نمی کو تقریباً ختم کر دیا ہے اور دن کا درجہ حرارت 46ڈگری سیلشیس تک چلا گیا جس سے لو لگنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

دہلی کا منگل کو درج کیا گیا درجہ حرارت معمول سے6ڈگری ریکارڈ کیا گیاہے۔فضا میں رطوبت کی مقدار گھٹ کر 9فیصد رہ گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائیں ایسی ہی چلتی رہیں تو دہلی کی فضا میں رطوبت اور کم ہو سکتی ہے۔جس سے جسم میں پانی کی کمی سے ہیٹ اسٹروک کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال موسم میں کوئی بڑی تبدیلی واقع نہیں ہو گی اور بدھ کے روز درجہ حرارت اور گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The possibility of heat stroke looms large in delhi and ncr in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply