دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے پاکستان سے ہونے والی فنڈنگ پر این آئی اے نے قابو پالیا : وزیر داخلہ راج ناتھ

نئی دہلی: (یواین آئی)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے )نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے سرحد پار سے ہونے والی فنڈنگ اور جعلی کرنسی پر تقریباپوری طرح سے قابو پالیا ہے جس سے دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔
مسٹر سنگھ نے یہاں این آئی اے کے نئے ہیڈکوارٹر کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ اس ایجنسی نے آٹھ سال کی قلیل مدت میں ہی غیرجانبدارانہ جانچ سے لوگوں کے درمیان اپنی معتبریت اور ساکھ بنائی ہے۔
اس کی معتبریت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے ذریعہ حل کئے گئے 95فیصد معاملوں میں ملزم قصور وار ثابت ہوئے ہیں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ جانچ ایجنسی اسی طرح پیشہ وارانہ طریقہ سے کام کرتے ہوئے معتبریت قائم رکھے گی اور اسکی ساکھ اور بہترہوگی۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کی فنڈنگ میں جعلی کرنسی کی کافی اہمیت ہے اور این آئی اے نے سرحد پار سے جعلی کرنسی کی اسمگلنگ پر روک لگانے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جعلی کرنسی دہشت گردی کے لیے آکسیجن کا کام کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی ایک لعنت ہے جس کا وجود کوئی بھی ملک اپنی سرزمین پر دیکھنا تو دور کی بات اس کی ہوا بھی نہیں لگنے دینا چاہتا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The nia is playing an effective role in curbing the flow of ficn and terror funding in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply