طلاق ثلاثہ پر پرسنل لا بورڈ کا موقف شرعی قوانین کے عین مطابق:بدر الدین اجمل

نئی دہلی:آل انڈیا یو نائیٹڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے تین طلاق کے متعلق موقف کی پر زور حمایت کرتے ہوئے اسے شرعی قانون کی سچی تشریح قرار دیاہے۔
انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مسلم پرسنل لاکی حمایت میں آگے آئیں۔ اس تعلق سے جمعیت علمائے ہند کے ذریعہ لاانسٹی ٹیوٹ قائم کرنے اور وکلاکو اسلامی قوانین سے واقف کرانے کی سمت میں کی جانے والی کوشش کو وقت کی اہم ضرورت قرارد دیتے ہوئے انہوں نے مولانا محمود اسعد مدنی سمیت جمعیت کے ذمہ داران کو مبارکباد دی ہے۔
مولانا نے مزید کہا کہ مسلم پرسنل لابورڈ کا موقف بالکل صحیح ہے کہ مسلمانوں کے پرسنل جیسے مذہبی اور عائلی مسائل کا حل قرآنی اور اسلامی اصولوں پر کیا جائے گا کیوں کہ آئین ہند نے ہی مسلم پرسنل لاکو عدالتوں کے دائرہ کارسے باہر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باوجودیکہ آئینِ ہند نے ہر مذہب کے ماننے والوں کو اس بات کی مکمل آزادی دی ہے کہ وہ اپنے مذہب پر عمل کر سکے، کچھ لوگ ہیں جو مسلم پرسنل لا کو آئینِ ہند سے متصادم قرار دینے کی کوشش کر کے غلط فہمی پیدا کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جو مسلم پرسنل لا کو ختم کرکے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے لئے ماحول تیار کر رہے ہیں جو ممکن ہی نہیں ہے کیوں کہ جب ایک مذہب کے ماننے والے ہندو کوڈ بل پر عمل نہیں کر سکے اور وہ بری طرح ناکام ہو گیا تو بھلاا لگ الگ مذہب کے ماننے والوں پر یکساں سول کوڈ کیسے تھوپا جا سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The muslim law boards decision on triple talaq is correct badruddin ajmal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply