ہندوستان میں برطانوی راج کے کرتوت

سبھاش چوپڑا
لوک سبھا میںکانگریس کے رکن ششی تھرور کی تصنیف ”شرمناک حکومت“( (Inglorious Empire پر ہندوستان اور بیرون ملک بڑی گرما گرم بحث چھڑی ہوئی ہے۔اس کتاب میں اس کے ان کرتوتوں اور منفی اقدامات کی، جو برطانیہ والوں نے ہندوستان پر اپنے332سال کے دور حکومت میں انجام دیے، مکمل فہرست دی گئی ہے۔
اس کتاب کا تجزیہ کرتے ہوئے برطانوی صحافی فلپ گرونڈی نے کچھ بابوں کی سرخیوں کا حوالہ دیا ہے ،جو بقول ششی تھرور کے ہندوستان کی اقتصادی تباہی کی نشاندہی کرتی ہیں۔اس میں کچھ خاص باب اس عنوان سے ہیں۔” ہندوستان کی لوٹ“،” پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو“ اور ”عمدہ و مہربان حکمرانی کا ڈنکا پیٹو“۔ اس جائزہ میں،جو لندن سے شائع ہونے والے انگریزی جریدے ایشین افیرز میں پیش کیا گیا ہے،تھرور کی اس تصنیف کو نہایت درجہ ” برطانیہ مخالف کتاب“ قرار دیا گیا۔
اس کا اختتام دونوںملکوں کی متضاد قسمت کے نوٹ کے ساتھ کیا گیا ہے جس میں برطانیہ کو دولتمند جدید ہندوستان سے خصوصی اقتصادی معاہدے کےلے برطانیہ کو قطار میں کھڑا بتایا گیا ہے۔لیکن گرونڈی کے جائزے سے اس وقت کافی دل برداشتہ ہوئے جب انہوں نے ’ ہندوستان کو” مٹھی بھرکودولت مند اور اکثریت کو بدستور غریب “سے تعبیر کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The kartoots of british raj in india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply