الیکشن میں معذوروں کے لئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے:الیکشن کمشنر

نئی دہلی : اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور کے اسمبلی انتخابات میں معذوروں کی پولنگ کرانے کے لئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے آج یہاں ان پانچ ریاستوں میں ووٹنگ پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ مراکز پر معذوروں کی پولنگ کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس سے وہ سہولت کے ساتھ ووٹ دے سکیں۔
پولنگ مراکز میں اندر تک جانے کے لئے ڈھال والا راستہ بنایا جائےگا جس سے چلنے میں غیر فعال افراد بھی ویل چیئر کے ذریعے ووٹنگ مشین تک پہنچ سکیں۔ ویل چیئر کے دستیاب نہ ہونے پر مددگار کی مدد لی جا سکے گی۔ بابینا اور ہاتھ سے غیر فعال ووٹروں کے لئے بھی مددگارکا اہتمام کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The ec will special arrangements for disabled voters in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply