گجرات آج بیک وقت مودی، راہل اور ہاردیک کی آوازوںسے گونجے گا

احمد آباد: گجرات میں وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل سمیت کئی اہم لیڈران کی مجوزہ ریلیوں سے ریاست میں حصول اقتدار کی جنگ بدھ کے روز شدت اختیار کر نے والی ہے۔اب چونکہ پولنگ کے پہلے مرحلہ میںایک ہفتہ ہی رہ گیا ہے تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔
بی جے پی کی گجرات وکاس ریلی کے دوسرے مرحلہ میں بدھ کے روز وزیر اعظم مودی سوراشٹر اور جنوبی گجرات میں چار عوامی جلسوں سے خطاب کریںگے۔وزیر اعظم موربی، پراچی،پالیتانا ہوتے ہوئے نواسری پہنچیں گے جو کہ بدھ کے روز ان کی مہم کا آخری پڑاؤ ہوگا۔دریں اثنا راہل گاندھی ریاست کی 8ویں نوسرجن یاترا سومناتھ مند سے آغاز کریں گے۔
وہ بھی دو روزہ دورہ ریاست کے دوران امریلی اور بھاؤ نگر اضلاع میں عوامی جلسے کریں گے۔اسی موقع پر پاٹیدار لیڈر ہاردیک پٹیل موربی میں کسانوں سے خطاب کریںگے اور بیلا گاؤں میں چائے پہ چرچا اور سجن پورہ گاؤں میں چوک پہ چرچا کریں گے۔

Title: the battle for power is all set to in gujrat | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply