کیا دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر فلم واقعی بی جے پی کا کانگریس مخالف پروپگنڈہ ؟

نئی دہلی :کانگریس نے کہا ہے کہ’ ’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر“ فلم ،جس میں ممتاز اداکار انوپم کھیر ڈاکٹر منموہن سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں،اس کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی ) کا پروپگنڈہ ہے۔

کانگریس لیڈروں نے کہا کہ پارٹی کے خلاف پروپگنڈہ ناکام ہو جائے گا اور سچائی سامنے آجائے گی۔ اس فلم کا ٹریلر جمعرات کو ریلیز ہو چکا ہے۔جس میں منموہن سنگھ کو 2014کے عام انتخابات سے پہلے کانگریس کی داخلی سیاست کا شکار بتایا گیا ہے۔

اس میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 10سال تک گاندھی خاندان نے منموہن سنگھ کو اس وقت تک استعمال کیے رکھا جب تک کہ اس خاندان کا ولیعہد حکمرانی کے اسرار و رموز سے واقف ہو کر عنان حکومت سنبھالنے کا اہل نہ ہو جائے۔

واضح ہو کہ یہ فلم سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے میڈیا مشیر کی کتاب دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر پر مبنی ہے۔وجے رتناکر گوٹے کی ہدایت کاری میں بنائی گئی اس فلم کے پروڈیوسرز سنیل بوہرہ،دھول گڈا،بولم آرٹ پی ٹی ای لمیٹڈ ہیں ۔

انوپم کھیر من موہن سنگھ کا ، الشے کھنہ سنجے بارو کے نام سے سیاسی مبصر کا ،سوزن برنیٹ سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی کا،آہنہ کومرا پرینکا گاندھی کا ، ارجن ماتھر کانگریس صدر راہل گاندھی کا ،عبد القادر امین اجے سنگھ کا، ومل ورما لالو پرساد یادو کا، اوتار سینی ایل کے آڈوانی کا ،انل رستوگی شو راج پاٹل کا، اجیت ست بھائی سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راو¿ کا اور چتر گپتا سنہا پی وی نرسمہا راو¿ کے بیٹے پی وی رنگا راو¿ کا کردار ادا کرر ہے ہیں۔

ٹریلر دیکھ نے والوں کا کہنا ہے کہ اس میں ایسی کوئی بات نظر نہٰں آئی جس سے یہ خیال گذرتا ہو کہ فلم سے کانگریس یا اس کے کسی لیڈر کی کردار کشی ہوتی ہو۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The accidental prime minister is bjps propaganda against us say congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment