آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں جی ایس ٹی کے خلاف کپڑا تاجروں کا 3روزہ بند شروع

حیدرآباد:جی ایس ٹی کے خلاف دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے پارچہ جات کے تاجروں نے احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے آج سے تین روزہ بند کا آغاز کردیا ہے۔تلنگانہ میں پارچہ جات کے 40ہزار تاجر اس بند میں حصہ لے رہے ہیں۔دوسری طرف پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے پارچہ جات کے تاجرین بھی اس بند میں حصہ لے رہے ہیں۔ پارچہ جات کی صنعت پر لاگو کئے جانے والے جی ایس ٹی کے خلاف ملک بھر کے پارچہ جات کے تاجروں کے 72گھنٹوں کے بند میںیہ تاجر حصہ لے رہے ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ فیڈریشن آف ٹکسٹائلز نے اس بند میں حصہ لیتے ہوئے مرکزی حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس ماہ کی پانچ تاریخ کو جی ایس ٹی پر منعقدہ میٹنگ میں پارچہ جات کی صنعت کو پانچ فیصد جی ایس ٹی کے زمرہ میں شامل کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس مسئلہ پر تھوک اور خوردہ بیوپاریوںنے شدید تشویش ظاہر کی۔ تلنگانہ اسٹیٹ فیڈریشن آف ٹکسٹائلز نے اس بند پر مرکز کی جانب سے کسی بھی قسم کا ردعمل ظاہر نہ کئے جانے پر 30جون کو بڑے پیمانہ پر ریلی نکالنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ان تاجروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کا ان کی صنعت پر کافی برا اثر پڑا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جب تک یہ ٹیکس مرکزی حکومت واپس نہیں لیتی تب تک وہ اپنا احتجا ج جاری رکھیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Textile traders go on strike against gst in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply