پٹھان کوٹ میں کئی دہشت گرد چھپے ہیں، ایر بیس پر پھر حملہ ہو سکتا ہے:پارلیمانی کمیٹی

جموں:وزارت داخلہ سے وابستہ پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی نے منگل کو بین الاقوامی سرحد کے آس پاس حفاظتی بندوبست کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ میںکہا ہے کہ نہایت حساس سمجھے جانے والے پٹھان کوٹ فضائیہ اڈے کے قریب واقع دیہات میں آج بھی کئی دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں اور وہ پھر ایر بیس پر حملہ کر سکتے ہیں۔
کمیٹی نے کہا کہ اس نے حکومت کو اس بابت مطلع کر دیا ہے۔
کمیٹی نے سرحدی علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے جموں جانے سے پہلے پٹھان کوٹ فضائیہ اڈے کا دورہ کیا تھا۔کمیٹی کے قائد پی بھٹا چاریہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دورہ کے بعد کمیٹی نے حکومت کے سامنے اپنی تجاویز رکھیں اور اسے بتایا کہ پٹھانکوٹ ایر بیس پر پھر حملہ ہو سکتا ہے۔
گاو¿ں والوں نے بھئی کمیٹی کے اراکین کو بتایا کہ کچھ انتہا پسند اب بھی آس پاس کے دیہات میں روپوش ہیں، بھٹاچاریہ نے مزید کہا کہ کمیٹی کی سفارش کے بعد حکومت نے سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف)، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور فوج کو چوکنا کر کے ایر بیس کا پہرہ اور بھی سخت کر دیاتھا۔
بھٹاچاریہ نے کہا کہ دیہات میں دہشت گرد کیسے چھپے ہیں اس کا سراغ لگانا کمیٹی کی ذمہ داری نہیں ہے۔کمیٹی کا کام حکومت کو مطلع کرنا تھا سو کر دیا گیا۔بھٹاچاریہ نے کہا کہ کمیٹی نے ہند بنگلہ دیش سرحد اور ہند پاکستان سرحد کے دورے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے در اندازی روکنے کے لیے بی ایس ایف نے جو اقدامات کیے ہیں اس سے کمیٹی کے اراکین مطمئن ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ کل کیا ہونے والا کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن فی الحال سب ٹھیک ٹھاک ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terrorists hiding in pathankot can attack again in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply