اسلام کی آڑ میں دہشت گردی مچانے والے اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں:نقوی

نئی دہلی: (یو این آئی)قلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ اسلام کو حفاظتی ڈھال بناکر دہشت گردی کا شیطانی کھیل کھیلنے والے عناصر اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں۔ مسٹر نقوی نے یہاں شام کے مفتی اعظم ڈاکٹر احمدبد رالدین حسون سے ملاقات میں کہا کہ مسلم کمیونٹی سمیت ہندوستان کے ہر طبقے نے ایسی شیطانی طاقتوں کے منصوبوں کو ناکام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافت اور تہذیب امن اور بھائی چارے کے اقدار سے بھرپور ہے۔
حضرت امام حسین کا کربلا کے میدان میں دہشت گردی اور ظلم کے خلاف دیا گیاپیغام اسلام اور انسانیت کے لئے ہمیشہ بامعنی سبق کے طورپر یاد رکھا جائے گا۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ ہی دہشت گردی اور دیگر تمام اقسام کے تشدد کے خلاف پرزور آواز اٹھائی ہے اور انسانیت، بھائی چارے اور ہم آہنگی کا پیغام دیا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف ملک کی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف ایک عالمی مہم میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس کے خلاف ‘زیرو ٹالرنیس’ کی پالیسی کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں ملک میں اپنی جڑیں جمانے میں پوری طرح ناکام رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے چند روز قبل مفتی حسون کے بیٹے کا قتل کر دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terrorist outfits fail to succeed in india because of strength in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply