دنیا کو دہشت گردی اور بنیاد پر ستی جیسے دو بڑے خطرات لاحق: وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

ماسکو: وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ اس وقت دنیا جن دو خطرت سے دوچار ہے وہ دہشت گردی اور بنیاد پرستی ہے۔ اور ہندوستان اس بڑھتے مرض پر قابو پانے کے لیے ایڑئی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہے۔
مسٹر سنگھ نے روس کے سہ روزہ دورے کے دوران ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انکا دورہ سلامتی،انسدا دہشت گردی، بنیاد پرستی سے جنگ ، منشیات کے دھندے کی روک تھام جعلی کرنسی ، اطلاعات کا تبادلہ اور کئی دیگر شعبہ ہائے حیات میں روس اور ہندوستان کے تعلقات مستحکم کرنے کے لیے ہے۔
انہوں نے حاضرین جلسہ کو ہندوستان میںمختلف قسم کی اشتعال انگیزیوں سے نمٹنے میں ہندوستانی فوج کے عزم سے مطلع کرنے کے ساتھ ساتھدہشت گردی پر قابو پانے اور دہشت گردوںکی در اندازی روکنے کے لیے ہندوستان کی کوششوں سے مطلع کیا۔

Title: terrorism radicalisation biggest threats world is facing rajnath singh | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply