دہشت پسند تنظیمیں حکومت پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے زبردست خطرہ ہیں: امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن

نئی دہلی:امریکی وزیر خارجہ نے دورہ ہندوستان کے دوران بدھ کو نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس امر کی تشویش ہے کہ پاکستان میں بلا روک ٹوک دندناتے پھر رہے دہشت گرد گروپوں سے حکومت پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔انہوںنے رپورٹروں سے مزید کہا کہ اس سے پاکستان کا اپنا استحکام خطے میں پڑ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کسی کے بھی مفاد میںنہیں ہوگا کہا پاکستان غیر مستحکم ہو جائے۔ ٹیلرسن پاکستان سے، جہاں امریکہ کے اس شکوہ کے بعد کہ پاکستان اپنی سرزمین پر طالبان کو محفوظ پناہ دے چکا ہے ان کا بہت سرد مہری سے استقبال کیا گیا، بدھ کی صبح ہی ہندوستان پہنچے ہیں ۔ یہاں پہنچتے ہی انہوں نے اپنی ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terror groups threaten pakistans stability and security tillerson says in india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply