پڑوسی ممالک سے نازل کی جانے والی دہشت گردی ہند کے لیے سب سے بڑا خطرہ

حیدرآباد: پاکستان کا نام لیے بغیر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں سے دہشت گردی برآمد کیا جانا ہندوستان کے لیے سب سے بڑاخطرہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مستقل حل تلاش کرنا ہوگا اور حکومت اس سمت اپنی کوششیں جاری رکھے ہے۔
یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولس اکیڈمی میں انڈین پولس سروس کے پروبیشنرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا کو دہشت گردی، سائبر دہشت گردی اور بنیاد پرستی کے چیلنجوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے وابستہ تنظیمیں و دہشت پسند گروپ دنیا کے زیادہ تر حصوں میں اپنا نیٹ ورک پھیلانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔اور ہندوستان بھی اس سے محفوظ نہیں ہے۔لیکن دنیا کے دیگر ممالک کی بہ نسبت داعش کے بنیاد پرست نظریہ سے ایک بہت قلیل تعداد ہی متاثر ہو سکی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terror exported by neighbours one of the biggest threats to india rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply