ترنمول کانگریس کے لیڈر کے قتل کے دوروزبعد بھی بنگال کے دیناج پور میں کشیدگی برقرار

جنوبی دیناجپور(مغربی بنگال):مغربی بنگال کے جنوبی دیناج پورضلع میں ترنمول کانگریس کے ایک لیڈر کے قتل کے بعدپورے علاقے میں ماحول دوسرے روز بھی کشید ہ ہے۔
پولس کے مطابق اس واردات کے بعد سے بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان کشیدگی اور بڑھ گئی۔ اگرچہ حالات کنٹرول میں ہیں تاہم تشدد کے اکا دکا واقعات رونما ہورہے ہیں۔
واضح رہے اتوار کی رات کو جنوبی دیناج پور کے نندن پور میں ترنمول کانگریس کے لیڈر 40سیف الدین میاں کا اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ پارٹی ورکروں کے ساتھ کرسمس منارہا تھا۔ترنمول کانگریس کے ورکر موجیرمنڈل نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم ہے کہ سیف الدین کا قتل کیوں کیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tension in south dinajpur after trinamool congress leader murder in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply