آتش بازی معاملے پر علی گڑھ اور بریلی میں فرقہ وارانہ تشدد12زخمی

نئی دہلی:اترپردیش کے دو شہروں علی گڑھ اور بریلی میں دیوالے کے موقع پر بم پٹاخے چھوڑے جانے پر دو فرقوں کے درمیان ہوئے تصادم میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیر کی رات علی گڑھ کے بابری منڈی کے علاقے میں پٹاخے پھوڑنے پر دو فرقوں کے لوگ آپس میں جھگڑنے لگے۔
اس دوران دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ بھی ہوئی جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔ اس واردات میں ایک شخص کی موت کی بھی خبر ہے لیکن ضلع انتظامیہ نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس درمیان علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ راج منی یادو نے بتایا کہ صورتحال اب قابومیں ہے۔ بابری منڈی اور آس پاس کے علاقوں میں احتیاطاًوسیع سکیورٹی انتظامات کا بندوبست کیاگیا ہے اور علاقے میں سریع الحرکت دستے( آر اے ایف) بھی تعینات ہے۔
علاقے میں اس واقعہ کے سلسلے میں نو افراد کے خلاف رپورٹ درج ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ بریلی کے شاہی علاقے میں دولیا جوہر گاؤں میں آتش بازی کی وجہ سے دو فرقوں کے لوگوں کے درمیان ہوئے تصادم میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ اس معاملے میں پولیس نے 22 نامزد اور 60 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tension in aligarh bareilly after clashes between communities in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply