مزید 10ماہی گیروں کی گرفتاری سے سری لنکا میں گرفتار ہندوستانی مچھیروں کی تعداد61ہو گئی

پڈکوٹی:سری لنکا بحریہ کے جوانوں نے تمل ناڈو میں بین الاقوامی سمندری حدود ( آئی ایم بی ایل) کے نزدیک غیر قانونی طریقے سے مچھلی پکڑنے کے الزام میں کل رات 10 ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا اور ان کی دو کشتیاں ضبط کر نے کے ساتھ ہی سری لنکا بحریہ کی گرفت میں رہنے والے ماہی گیروں کی تعداد بڑھ کر 61 ہو گئی ۔
ریاستی ماہی گیری محکمہ کے حکام نے بتایاکہ سری لنکا بحریہ کے جوانوں نے پڈکوٹی ضلع کے جگدپٹنم ساحلی گاؤں کے ماہی گیروں کو اس وقت گرفتارکر لیا جب وہ آئی ایم بی ایل کے قریب مچھلی پکڑ رہے تھے۔ سری لنکا بحریہ نے دعوی کیا ہے کہ ماہی گیروں کو بین الاقوامی آبی سرحد کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کو کرینگر کے ایلارا بحریہ اڈے لے جایا گیا اور آگے کی کارروائی کے لئے انہیں جپھنا کے ماہی گیری محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اس درمیان رامیشورم کے کچھ ماہی گیروں نے الزام لگایا کہ جب وہ متنازعہ کچاتھیو جزیرے کے پاس مچھلی پکڑ رہے تھے تو سری لنکا بحریہ کے جوانوں نے 30 کشتیوں پر حملہ کیا اور بندوق کی نال پر ان کی کشتیاں چھین لیں اور ان کو زدو کوب کیا۔ سری لنکا کی حکومت ہندوستانی حکومت کی مداخلت کے بعد منگل کو اس بات پر راضی ہو گئی تھی کہ وہ 51 ماہی گیروں کو چھوڑ دے گی اور 120 کشتیوں کو بھی لوٹا دے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten tamil nadu fishermen arrested by sri lankan navy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply