دہلی میں نقلی کھوئے کی فیکٹری پکڑی گئی، دو گرفتار دس کوئٹل نقلی کھویا برآمد

نئی دہلی: دیوالی کے موقع پر راجدھانی میں نقلی کھوئے کا کاروبار عروج پر ہے اور پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے 10 کوئنٹل نقلی کھویا ضبط کیا ہے۔ باہری دہلی کے ڈپٹی کمشنر ایم این تیواری نے آج بتایا کہ سلطانپوری پولیس نے پوٹھ کلا ںمیں نقلی ماوا اور مٹھائیاں بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کیاہے۔
انہوں نے بتایا کہ دو افراد کو گرفتار کرکے 10 کوئنٹل نقلی ماوا پکڑا۔ مسٹر تیواری نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر یہ چھاپہ مارا گیا۔ ابتدائی جانچ میں اس کارخانہ سے راجدھانی کی کئی بڑی دکانوں پر یہ کھویا سپلائی کیا جاتا تھا۔ روہنی کے ایس ڈی ایم تپن جھا نے بتایا کہ ضبط کئے گئے ماوا کے نمونے جانچ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں.۔چھاپے کے بعد نمونے لے کر کر سارا کھویا ضائع کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten quintal adulterated mawa seized in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply