اترپردیش میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹ گئی،10ہلاک40سے زائد زخمی

سہارنپور(اترپردیش): اترپردیش میں سہارنپور کے چلکانا علاقے میں اتوار کی شام بھیانک سڑک حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 40 سے زائد کے زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ ٹریکٹر ٹرالی سرساوا شاہراہ پرکیلاپور گاؤں کے رہائشیوں کو لے کر واپس آرہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہو گئی۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح سہجوا گاؤں سے 53مرد و خواتین اور بچے سلطان پور سے سمیر نام کے اس شخص کے گھر گئے تھے جس کا بیٹا باگڑ گیا تھا۔
ہریالی تیج پر روایت کے مطابق اگر کسی گھر کاکوئی شخص راجستھان کے باگڑ جاتا ہے تو آس پاس کے گاؤں کے لوگ چاب(بھیگے کچے چنے) لے کر اس کے گھر جاتے ہیں۔
یہ لوگ بھی چاب دے کر واپس لوٹ رہے تھے کہ دوسری ٹرالی سے بچنے کے لیے ڈرائیور نے کٹ مارا تو ٹریکٹر ٹرالی عدم توازن کا شکار ہو کر پلٹ گئی۔ جس میں دس افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten pilgrims killed as tractor overturns in uttar pradeshs in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply