مدھیہ پردیش میں بس پلٹ گئی، 10 مزدور ہلاک،25زخمی

جبل پور: مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور میں آج صبح مزدوروں کو لے کر جا رہی ایک بس پلٹنے سے اس میں سوار 10 مزدور ہلاک اور 25سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو اسپتال لے جا رہی ایمبولینس بھی کچھ دور بے قابو ہوکر سڑک سے اتر گئی۔ اگرچہ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جس کے بعد زخمیوں کو دوسری گاڑی سے اسپتال لے جایا گیا۔
اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج ورما نے بتایا کہ چرگواں تھانہ علاقہ کے گاؤ نیچی کے پاس آج صبح ایک بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ حادثے میں بس میں سوار آٹھ مزدوروں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دو لوگوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے شکار ہوئے سبھی مزدور بھیڑاگھاٹ واقع ایک فارم ہاؤس میں کام کے لئے جا رہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten labourers killed over 25 injured as mini truck overturns in jabalpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply