بہار کے ویشالی ضلع میں بس۔ آٹورکشہ ٹکر میں دو خواتین سمیت10ہلاک

پٹنہ:بہار کے ویشالی ضلع میں سرائے بازار تھانہ علاقہ میں آج ایک بھیانک سڑک حادثہ میں دو خواتین سمیت 10 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ قومی شاہراہ 77 پر پرانی بازار کے نزدیک آج صبح یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک آٹورکشا مخالف سمت سے تیز رفتار سے آنے والی مسافر بس کی زد میں آگیا۔
ٹکر انتنی شدید تھی کہ 9افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ایک شخص اسپتال لے جائے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر راستے میں ہی چل بسا۔ باقی چار زخمیوں کی بھی حالت غیر بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعدا میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ پولیس نے یہاں بتایا ہے کہ حادثہ اس وقت ہوا جب بس کی رفتار کی وجہ سے ڈرائیور بس پر کنٹرول کھو بیٹھا اور اس نے آٹو کو ٹکر ماردی۔
تصادم کے بعد آٹو رکشا پلٹ گیا جس سے 9 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔آٹو رکشا سوار 4 افراد حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو 4لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten killed six injured in bihar road accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply