آسام میں چٹانیں پھسلنے سے ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد سمیت10ہلاک

گوہاٹی:آسام میں طوفان بادو باراں کے باعث براک وادی میں کریم گنج اور ہیلا کانڈی اضلاع میں چٹانیں پھسلنے کے واقعات ہوئے جس میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔
پولس ذرائع کے مطابق کریم گنج ضلع کے سونا چیرا گاو¿ں میں مسلسل ہونے والی بارش سے ایک بڑی چٹان پھسل کر پہاڑ سے متصل ایک مکان پر گر گئی جس سے ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد زندہ دفن ہو گئے۔
ہلاک شدگان میں ماں باپ دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔اس علاقہ میںگذشتہ تین رو ز سے متواتر موسلا دھار بارش سے زندگی اجیرن ہو گئی ہے ۔پڑوسی ضلع ہیلا کانڈی کے بلائی پور میں دو مکانات پر تودے گرنے سے 4افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اور رام چنڈی علاقہ میں چٹان پھسلنے سے ایک چھ سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten killed in landslides in assam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply