اترپردیش میں درشن کے لیے مندر جانے والے 10شردھالو سڑک حادثہ میں ہلاک

لکھنؤ: اترپردیش کے پرتاپ گڑھ میں جمعہ کے روز ایک ٹرک اور ٹیمپو میں ٹکر ہوگئی جس میں کم از کم 10افراد ہلاک اور چھ شدید زخمی ہوگئے۔موصول اطلاع کے مطابق جونپور ضلع کے رہائشی ان تمام لوگوں نے نوراتر کے چھٹے دن پرتاپ گڑھ کے رانی گنج علاقہ میں رئیہ مندر میں درشن کا پروگرام بنایا تھا۔
پولس کے مطابق پرتاپ گڑھ ضلع کے فتن پور علاقہ کے جگت پورموڑ کے پاس ایک ٹرک نے شردھالوؤں سے بھرے ٹیمپو کو زبردست ٹکر ماردی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹیمپو کے پراخچے اڑ گئے اور دس شردھالوؤں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
ٹکر ہوتے ہی ٹرک ڈرائیو رفرار ہو گیا۔ سبھی زخمیون کو ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔وزیر اعلیٰ اتر پردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو دو دو لاکھ اور زخمیوں کو 50ہزار روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten kileed 6 injured after truck collides with auto on jaunpur pratapgarh border in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply