واقعہ سے دوروز پہلے 10کشمیری جے این یو پہنچے تھے

نئی دہلی:پارلیمنٹ پر حملہ کے قصوروار افضل گورو کی پھانسی کی برسی کے موقع پر جے این یو میں منعقد کیے گئے ایک پروگرام پر ہنگاموں کے درمیان ایک چونکا دینے ولا انکشاف ہوا ہے کہ عمر خالد نام کا جے این یو کا ایک طالبعلم ، جو دہلی پولس کو مطلوب ہے، اس سارے فساد کی جڑ ہے۔رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ پر حملہ کے مجرم افضل گورو اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے شریک بانی مقبول بھٹ کی پھانسی کی یاد میں منعقد پروگرام سے دوروز قبل 7فروری کو کشمیر سے دس افراد جے این یو میں داخل ہوئے تھے۔کیمپس میں افضل گورو کا پروگرام کے منتظمین میں عمر خالد بھی شامل تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خالد ایک طویل عرصہ سے اس قسم کا کوئی پروگرام کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔طلبا نے اس پروگرام کے دوران ”شہید افضل گورو“نعرے کے ساتھ ہند مخالف نعرے بھی لگائے۔انہوں نے کشمیری مہاجرین کی جدوجہد سے وابستگی کا بھی اظہار کیا اور ’آزادکشمیر‘ کی بھی وکالت کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten kashmiris visited jnu two days ahead of the planned event in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply