حیدر آباد سے کاکی ناڑہ جارہی بس نہر میں جا گری،10 ہلاک

کھمم: تلنگانہ کے اس ضلع میں ایک پرائیویٹ بس ناگ ارجن ساگر کی نہر میں گر گئی جس سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ بس میں 31 مسافر سوار تھے اور جب یہ المناک حادثہ پیش آیا اس وقت یہ حیدرآباد سے کاکی ناڑہ جارہی تھی۔
حادثہ کا سبب حدسے زیادہ تیز رفتار بتایا جارہا ہے۔سات افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا جبکہ باقی لوگ کھمم کے سرکاری اسپتال میں علاج کے دوران چل بسے۔ حادثہ کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا ۔کھمم کے پولس سپرنٹنڈنٹ شاہ نواز خان نے بتایا کہ یہ بس پرائیویٹ آپریٹر یاترا گینی کی تھی اور اتوار کی رات ساڑھے گیارہ بجے حیدر آباد سے کاکی ناڑہ روانہ ہوئی تھی۔
اور رات ڈھائی بجے ڈرائیور نے کھممم میں نیان کانگو ڈیم پر ناگر جونا ساگر پراجکٹ نہر کے پل سے گذرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی ایک گاڑی سے جب بچنے کی کوشش کی تو وہ بس کے اسٹئیرنگ وہیل پرقابو کھو بیٹھا اور بس پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے نہر میں جاگری۔

Title: ten die as bus falls into canal in khammam telengana | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply