بہار میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر سی آرپی ایف کے دس جوان ہلاک

اورنگ آباد: بہار میں نکسلی زدہ اورنگ آباد ضلع کے ڈمری نالہ کے جنگلوں میں سی آر پی ایف کی کوبرا بٹالین کے دس جوان اس وقت شہیداور دو دیگر زخمی ہوگئے جب وہ ماؤ باغیو ں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آگئے۔
سی آر پی ایف نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس میں کم از کم تین ماؤ باغی مارے گئے۔ریاست کے ڈائریکٹر جنرل پولیس وی کے ٹھاکر نے آج بتایا کہ اورنگ آبا د۔ گیاسرحد سے ملحق ڈمری نالہ علاقہ کے جنگلوں میں بارودی سرنگ دھماکہ اس وقت ہوا جب سی آر پی ایف کے جوان علاقے میں ماونوازوں کی تلاشی مہم چلارہے تھے ۔
علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے حالانکہ علاقے میں کچی سڑک ہونے کی وجہ سے بارودی سرنگ بچھائے جانے کے خدشہ کے مدنظر تلاشی مہم میں رکاوٹ آرہی ہے۔ علاقے میں اضافی فورس بھیجی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جوان پیدل ہی تلاشی مہم چلارہے ہیں اور سیکورٹی اسباب کی بنا پر علاقے میں آمدورفت بھی روک دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten crpf commandos killed in maoist landmine blast in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply