اترپردیش میں کیفیات ایکسپریس کے10بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،70زخمی

لکھنؤ: ابھی اترپردیش میںکھتولی کے قریب بھیانک ٹرین حادثہ اور اس میں25افراد کی ہلاکت کا زخم تازہ ہی تھا کہ اترپردیش میں اوریہ ضلع کے قریب بدھ کی صبح کیفیات ایکسپریس کے اس وقت10ڈبے اتر گئے جب ٹرین پٹریاں پار کر ہے ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔باتای یہ جارہا ہے کہ رات تقریباًدو بج کر50منٹ پر ایکہا لاڈا اور پاٹا گاؤں کے درمیان واقع ایک کراسنگ پر کیفیات ایکسپریس جو اعظم گڑھ سے دہلی جارہی تھی پٹریوں پر پھنس جانے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔
اس حادثہ میں70مسافر زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔وزیر ریلوے نے ٹوئیٹ کر ے کہا کہ وہ بذات خود صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور انہوں نے سینیئر افسروں کو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنے کے احکام جاری کر دیے۔اس حادثہ کے بعد دہلی، ہوڑہ روٹ پر ٹرین سروس متاثر ہوئی ہے۔کچھ ڑٹرینیں منسوخ کر دی گئیں تو کچھ ٹرینوں کا جو راستے میں ہی تھیں راستہ بدل دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten coaches of kaifiyat express derail in up 70 injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply