پنجاب میں جہلم ایکسپریس کے دس ڈبے پٹری سے اتر گئے،4زخمی

جالندھر: جموں توی سے پنے جا نے والی 11078اپ جہلم ایکسپریس کے دس ڈبے پنجاب کے جالندھر لدھیانہ سیکشن پر پھلور اور لاڈووال اسٹیشنوں کے درمیان آج صبح پٹری سے اترگئے جس میں چار مسافر زخمی ہو گئے۔ ریلوے کے ذرائع کے مطابق یہ حادثہ صبح تین بج کر دس منٹ پر پیش آیا اور گاڑی کی پینٹری کار ،اے سی تھری ٹائر کا بی 5کوچ اور سلیپر ٹائر کے اے سی 1 سے لےکر ایس 8تک کوچ پٹری سے اترگئے جس میں چار مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
زخمیوں میں سے تین مسافروں کو لدھیانہ کے سول اسپتال اور ایک کو پھلور سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس حاد ثے کی وجہ سے جالندھر -لدھیانہ ریلوے ٹریک پر دونوں سمت سے ریلوے ٹریفک متاثر ہواہے۔فی الحال چار گاڑیوں کو رد کیاگیا ہے جن میں 14682جالندھر نئی دہلی انٹرسٹی ایکسپریس 12460امرتسر نئی دہلی انٹر سٹی ایکسپریس ،12054امرتسر ہری دوار جن شتابدی ایکسپریس اور 12242امرتسر چنڈی گڑھ سپرفاسٹ گاڑیاں شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر میڈیکل وین اور حادثہ راحت گاڑی فوراً جائے وقوع پر پہنچائی گئیں۔شمالی ریلوے کے فیروز پورڈیویڑن کے ڈیویڑنل ریلوے منیجرموقع پر پہنچ چکے ہیں۔نئی دہلی سے شمالی ریلوے کے جنرل منیجر اے کے پوٹھیا بھی روانہ ہوچکے ہیں۔پٹریوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ذرائع کے مطابق حادثے کی تفتیش کا حکم دے دیا گیا ہے۔ حادثہ سے دوچار ٹرین کے انجن اور8 ڈبوں کو اگلے اسٹیشن روانہ کر کے پچھلے چھ کوچوں کو واپس پھلور لایا گیا ہے۔ریلوے انتظامیہ نے حادثے کی شکار گاڑی کے مسافروں کےلئے بسوں کے ذریعہ آگے کے سفر کا انتظام کیا ہے۔ ریلوے کے مسافروں کی اطلاع اور اور سہولت کے لئے جموں توی،جالندھر ،لدھیانہ ،نئی دہلی،امرتسر اور پٹھان کوٹ اسٹیشنوں پر ہیلپ لائنیں بھی قائم کی ہیں جن کے نمبر مندرجہ ذیل ہیں:
جموں توی-2470166-0191 جالندھر-2225966-0181 لدھیانہ -2750501-0161 امرتسر-2225087-0183 پٹھانکوٹ -2233532-0186 نئی دہلی-23342954-011-1072-2280

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten coaches of jhelum express derail in punjab in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply