آرمی اسپیشل ٹرین سے جموں و کشمیر جانے والے10بی ایس ایف جوان لا پتہ

کولکاتا:بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف )کے جوانوںکو لے کر جموں و کشمیر جا رہی ٹرین سے 10اہلکار لاپتہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق بی ایس ایف کے یہ جوان مغربی بنگال کے بردومان سے دھنباد اسٹیشن کے درمیان کہیں غائب ہوگئے ہیں۔

اس معاملہ میں کمانڈر نے مغل سرائے جی آر پی میں ایف آئی آر درج کرادی ہے۔اس ٹرین میں بی ایس ایف کے83جوان سفر کرر ہے تھے۔ٹرین جب مغل سرائے پہنچی تو جوانوں کی گنتی کی گئی تو اس میں سے10جان کم پائے گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ جو 10اہلکار لاپتہ ہیں وہ جھارکھنڈ کے ہیں اور مغربی بنگال کے بردومان اور جھارکھنڈ کے دھنباد کے درمیان وہ ٹرین سے اتر کر غائب ہو گئے ہوں گے۔

ا بی ایس ایف کے ساؤتھ بنگال فرنٹئیر ہیڈ کوارٹرز میں تعینات ڈی آئی جی آر پی جیسوال کے مطابق اغلب گمان ہے کہ وہ جھار کھنڈ میں اپنے اپنے گھر چلے ہوں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten bsf jawans going to jk on army special train go missing in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply