شمال مشرقی ہند کی پارٹیوں کا یوم جمہوریہ تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: شمال مشرقی ہند کی 10کالعدم قرار دی گئیں باغی پارٹیوں نے 26جنوری کو مکمل بند منانے اور 69واں یوم جمہوریہ نہ منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے یوم جمہوریہ تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کی کال دی ہے۔
یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام، نیشنلسٹ کاؤنسل آف ناگا لینڈ،(کھپلانگ) کامت پور لبریشن آرگنائزیشن اور نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ (سونگ بی جیت)پر مشتمل تنظیم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف ویسٹ ساؤتھ ایسٹ ایشیا(یو این ایل ایف ڈبلیو)نے یوم جمہوریہ تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
یو این ایل ایف ڈبلیوکے چیرمین کھانگو کونیاک کے دستخط سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ خطہ میں26جنوری کو مکمل بند منایا جائے گا۔ یو این ایل ایف ڈبلیو نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ اس روز سرکاری دفاتر میں نہ تو جمع ہوں اور نہ ہی یوم جمہوریہ کے موقع پر ہونے والی کسی تقریب میں شرکت کریں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten banned outfits of ne region call boycott of republic day and shut down on jan 26 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply