حیدرآبادمیں تیلگو نیوز اینکر رادھیکا ریڈی نے خود کشی کر لی

حیدر آباد: حیدر آباد کے ایک ٹی وی چینل کی تیلگونیوز اینکر نے اتوار کو رات دیر گئے موسیٰ پیٹ میں اپنے اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔
متوفیہ کی، جس کی شناخت رادھیکا ریڈی کے طور پر کی گئی ہے، موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔اس کے وینٹی پرس میں پولس کو ایک خودکشی نامہ ملا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ میرا دماغ میرا دشمن ہے۔اس میں یہ بھی لکھا ہے کہ کسی کو میری موت کا ذمہ دار قرار نہ دیا جائے۔
رپورٹوں کے مطابق وہ 6ماہ قبل طلاق ہوجانے کے بعد سے اپنے 14سالہ بیٹے کے ساتھ اپنے والدین کے ساتھ قیام پذیر تھی۔علاوہ ازیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کا بیٹا بھی ذہنی طور پر معذور ہے۔

Title: telugu news anchor radhika reddy commits suicide in hyderabad | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply