حکومت کسانوں کی خودکشی کے واقعات روکنے کے اقدامات سے مطلع کرے:سپریم کورٹ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے آج کہاکہ وہ کسانوں کی خودکشی کے معاملات سے نمٹنے کیلئے اٹھانے جانے والے مجوزہ اقدامات کے بارے میں چار ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کرے۔
چیف جسٹس جے ایس کیہر کی صدارت والی بنچ نے کہاکہ فاضل سالیسٹر جنرل پی ایس نرسمہا نے عدالت کو مطلع کیا کہ حکومت اقدامات کر رہی ہے لیکن عمل آوری ریاستی سطح پر ہوناچاہیے۔
مرکزی حکومت نے جواب داخل کرنے کے لیے دو ہفتوں کا وقت مانگا تھا لیکن معاملے میں تفصیلی جواب کی ضرورت کے مدنظر مرکزی حکومت کو چار ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہاکہ حکومت کو ایک ایسی پالیسی بنانی چاہئے جو کسانوں کی خودکشی کے وجوہات کا سدباب کرسکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tell us plan to tackle farmers suicide supreme court asks centre in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply