تلنگانہ میں سوائن فلوزوروں پر۔ ایک اسسٹنٹ کمشنر آف پولس بھی ہلاک

حیدرآباد:ورنگل پولس کمشنریٹ کے وردھناپیٹ ڈویژن میں تعینات ایک اسسٹنٹ پولس کمشنردرگیا یادو سوائن فلو کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ وہ یشودا سوپر اسپیشلسٹ ہاسپٹل میں زیر علاج تھا۔واضح رہے کہتلنگانہ اور آندھراپردیش میں سوائن فلو کے معاملات میں حالیہ چند ہفتوں کے دوران بہت زیادہ اضافہ ہواہے۔ اور پچھلے پانچ ہفتوں کے دوران سوائن فلو کے معاملات 300ہوگئے۔تلنگانہ میں اب تک اس مرض سے 18افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 13ہوگئی ہے۔
ایچ ون این ون وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔یہ وائرس عموما موسم سرما میں ہوتا ہے تاہم موسم برسات کے دوران بھی یہ وائرس سرگرم ہے اور چھوٹے بچوں کے ساتھ ساتھ معمرین بھی اس سے متاثر ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ کے محکمہ صحت و طبابت کی جانب سے عوام میں اس سلسلہ میں بیداری پیداکرنے کے لئے مناسب اقدامات نہیں کئے گئے۔دوسری طرف سوائن فلو کے آئی سی یو میں کام کرنے والے ڈاکٹر س کے خالی عہدوں کو پر کرنے کے لئے مناسب اقدامات کی بھی کمی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں اس مرض کی دواوں کی کمی ہوئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Telangana wardhannapet acp durgaiah dies of swine flu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply