قرض خواہوں کے تقاضوں سے عاجز آکر ایک ہی کنبہ کے 6افراد نے خود کشی کر لی

سوریہ پیٹ:(یو این آئی) تلنگانہ کے مملاگڈا میں آج علی الصبح ایک ہی کنبہ کے چھ افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ کنبہ کے سبھی افراد نے کیڑے مار دوا پی لی تھی۔ پڑوسیوں نے جب ان کی لاشیں دیکھیں تواس معاملہ کا پتہ لگا۔ انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں نے مالی پریشانی کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے ۔
خودکشی کرنے والوں میں دو خواتین اور دو کمسن بچے بھی شامل ہیں ۔ان کی شناخت 55سالہ کستوری جناردھن، 50سالہ چندر کلا، 30سالہ پربھو،25سالہ اشوک، 5سالہ سریری دو سالہ رتھویکا کے طور پر ہوئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ کستوری کا کمپیوٹر ہارڈ ویر کا کام تھا ۔
اسنے اپنا کاروبار بڑھانے کے لیے قرضہ لیا تھا لیکن اسے نقصان اٹھانا پڑا جس کے باعث وہ قرض خواہوں سے بچنے لگا ۔لیکن قرض خواہوں نے اس کے گھر آنا شروع کر دیا ۔جس سے پریشان ہو کر پوراخاندان یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Telangana six family members die in suicide pact in suryapet in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply