تلنگانہ میں تمام اضلاع کا افتتاح بیک وقت کیا جائے گا، پروگرام کا اعلان

حیدرآباد:تلنگانہ میں نئے اضلاع کے افتتاح کے لیے حکومت نے شیڈول جاری کردیا ہے۔ان نئے اضلاع کے افتتاح کے موقع پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔تلنگانہ میں اضلاع کی موجودہ تعداد دس ہے تاہم انتظامی سہولت کے لیے ریاستی حکومت نے ان کی تعداد کو بڑھاکر 31کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کے شیڈول کے مطابق نئے اضلاع کا افتتاح ایک ہی وقت میں مختلف عوامی نمائندے کریں گے۔
شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ سدی پیٹ ،میدک اضلاع کا افتتاح وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کریں گے۔ وزیر ہریش راو ، ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔جنگاوں ضلع کا افتتاح تلنگانہ قانون ساز کونسل کے چیرمین سوامی گوڑ ، بھوپال پلی ضلع کا اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مدھوسدن چاری،جگتیال ضلع کا نائب وزیراعلی محمد محمود علی،ورنگل رورل ضلع کا افتتاح نائب وزیراعلی کڈیم سری ہری کریں گے۔اسی طرح یادادری ضلع کا افتتاح وزیرداخلہ این نرسمہاریڈی ،پداپلی ضلع کا افتتاح وزیر فائنانس ای راجندر،کاماریڈی ضلع کا افتتاح وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی کریں گے۔منچریال ضلع کا افتتاح وزیر پدماراو،وقارآباد ضلع کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی کریں گے۔
سرسلہ ضلع کا افتتاح وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو ، آصف آباد ضلع کا افتتاح وزیر جنگلات جوگورامنا ، سوریہ پیٹ ضلع کا افتتاح وزیر جگدیش ریڈی ،کوتہ گوڑم ضلع کا افتتاح وزیر ٹی ناگیشور راو کریں گے جبکہ نرمل ضلع کے دفتر کا افتتاح وزیر اندراکرن ریڈی ،گدوال کا ٹی سرینواس یادو کریں گے۔ ناگرکرنول ضلع کا افتتاح وزیرلکشماریڈی،محبوب آباد ضلع کا افتتاح وزیر اجمیرا چندولال کریں گے،ونپرتی ضلع کا افتتاح وزیر جوپلی کرشنا راو اور ملکاجگری ضلع کا افتتاح چیف سکریٹری راجیو شرماکریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Telangana new districts list 2016 details in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply