وزیر اعلیٰ تلنگانہ بدھ کو تروملا مندرمیں5کروڑ روپے مالیت کے زیورات کا نذرانہ پیش کریں گے

حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھرراو 22فروری کو آندھراپردیش کے تروملا میں وینکٹیشورا کی مندر کو پانچ کروڑ روپئے مالیت کے سونے کے زیورات چڑھائیں گے۔
انہوں نے تلنگانہ ریاست کی حقیقت میں تبدیل ہونے پر یہ زیورات پیش کرنے کا عزم کیاتھا۔ اس کی تکمیل کے لئے چندرشیکھرراو اپنی بیوی شوبھا اور بعض ریاستی وزراءکے ساتھ خصوصی طیارہ کے ذریعہ21 فروری کو حیدرآباد سے تروپتی کے لئے روانہ ہوں گے۔ تروملا ہلز میں شب بسری کے بعد وہ اپنے ارکان خاندان ‘ وزراءکے ساتھ مندر میں درشن کریں گے۔
درشن کے بعد وہ 3.7کروڑ روپئے مالیت کے 14.900کلو کا سونے کا ہار اور دیگر سونے کے زیورات پیش کریں گے۔ چندرشیکھرراو تروپتی کے قریب تروچانور میں پدماوتی مندر میں بھی سونے کے زیورات کی بھینٹ چڑھائیں گے۔ تلنگانہ کے وزیراعلی کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد تروملا مندر میں ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Telangana cm kcr to donate gold ornaments to tirumala in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply