تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی راؤ نے ریاستی اسمبلی تحلیل کر دی

حیدر آباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی راؤ نے نئے سرے سے انتخابات کرانے کی راہ ہموار کرنے کے لیے ریاستی اسمبلی تحلیل کر دی۔یوں تو مسٹر راؤ نے اسمبلی تحلیل کرنے کا حتمی فیصلہ جمعرات کی صبح ہی کر لیا تھا لیکن اعلان نہیں کیاگیا تھا۔

جمعرات کو تلنگانہ اسمبلی تحلیل کرنے کے منصوبہ کی نوک پلک درست کرنے کے بعد دوپہر ایک بجے آخر کار مسٹر راؤ نے اسمبلی توڑنے کا اعلان کر دیا۔اگرچہ پروگرام کے مطابق تلنگانہ کے انتخابات 2019کے عام انتخابات کے ساتھ ہونا طے تھے لیکن مسٹر راؤ لوک سبھا کے ساتھ انتخابات کرانے کے حق میں نہیں تھے۔

لوک سبھا انتخابات سے پہلے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کرانے میں مسٹر راؤ کو حکمراں جماعت تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آ ایس) کو فائدہ ہوتا نظر آرہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Telangana cm kc rao dissolves state assembly in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply